🍇 انگور کھانے سے حاصل ہونے والے کچھ لاجواب فائدے 🍇
🍇 انگور کھانے سے حاصل ہونے والے کچھ لاجواب فائدے 🍇 اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت انگور ہے۔ یہ ایک کثیر الغذا پھل ہے۔ اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھرپور خزانے ہیں۔ اس کے چند ایک اہم فائدے ذیل میں دیئے گئے ہیں جو کہ مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لئے گئے ہیں۔ ■ اینٹی آکسائیڈنٹس انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے، جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔ ■ پوٹاشیم کا حصول 100 گرام انگوروں میں 191 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، پوٹاشیم کا استعمال جسم کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا، کولیسٹرول اور دل کی صحت کو بہتر بنانا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم پیٹ میں گیس یا پھولنے کے مسئلے سے نجات میں بھی مدد دینے والا جز ہے، یعنی انگور پیٹ میں گیس کے م...